لاہور سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا گیا

بدھ 28 جنوری 2015 17:48

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روزمندی کا رجحان رہا۔ایل ایس ای 25انڈیکس38.64پوائنٹس کی کمی کے ساتھ6309.58پربندہوا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر101کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔10کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 33کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ58کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔مارکیٹ میں کل19لاکھ 49ہزار200حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں این آئی بی بنک لمیٹڈ کے 5 لاکھ 60 ہزا ر500حصص۔پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز کارپوریشن لمیٹڈکے3لاکھ80ہزارحصص۔جبکہ سلک بنک لمیٹڈکے 3لاکھ76ہزارحصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہاضافہ چراٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت2.10روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی اٹک ریفائنری لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت10.89روپے کم ہو گئی۔