کامونکے، مزاحمت پر مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے دو بچوں کے باپ کو ہلاک کردیا

بدھ 28 جنوری 2015 18:26

کامونکے(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) مزاحمت کرنے پر مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے دو بچوں کے باپ کو ہلاک کردیا،بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں سموں بالا کا تیس سالہ محمد کامران ولد عارف اپنے بھائی عمران کے ہمراہ نواحی گاؤں چنڈالی میں اپنے دوست کی عیادت کیلئے موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ گاؤں سے کچھ فاصلہ پر ہی دو ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا تاہم دونوں بھائیوں نے مزاحمت شروع کردی اور اس دوران انکا تیسرا بھائی سلطان بھی موقع پر پہنچ گیا اس کے پہنچتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے کامران گردن پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جس کے بعد ملزمان جوکہ پیدل تھے انکی کامران کی موٹرسائیکل لے کر فرار ہوگئے،زخمی کامران کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال کامونکے لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا،مقتول کے ورثاء کے مطابق ہماری کسی سے دشمنی نہیں اور یہ وقوعہ باقاعدہ منصوبہ لگتا ہے جس کے تحت کامران کو قتل کیا گیا ہے تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے،مقتول ہوم ڈیپارٹمنٹ لاہور میں ملازم تھا اس کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :