چکوال ، ساڑھے آٹھ لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے والے جعلساز کیخلاف مقدمہ درج

بدھ 28 جنوری 2015 18:26

چکوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)ساڑھے آٹھ لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے والے جعلساز کے خلاف سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، شاہد محمود ولد محمد رزاق نے پولیس کو بتایا کہ محمد ایوب ولد نور محمد ساکن چھبر نے تعلقات کی بنا پر اس سے کاروبار کے سلسلہ میں ساڑھے آٹھ لاکھ روپے کی رقم ادھار لی اور اس کے بدلے میں اس نے چیک دیا چیک جب کیش کرانے کیلئے بھیجا گیا تو وہ ڈس آنر ہوگیا۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر سکندر حیات نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔