دہشت گردی کے خلاف پوری قوم وزیراعظم کی قیادت میں متحد ہے، چاند بی بی،

ملک میں دہشت گردی کا ہر صورت میں خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے،مسلم لیگی رہنماء

بدھ 28 جنوری 2015 18:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)فیڈرل کیپٹل اسلام آباد سٹی کی نائب صدر چاند بی بی نے کہاہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک سے دہشت گردی ،توانائی بحران اور معاشی پسماندگی سے نجات دلانے کیلئے دن رات کوشاں ہے اورمسلم لیگ(ن) کی حکومت پاکستان کو معاشی طورپر مضبوط بنا کر ہی دم لے گی-اپنے بیان میں چاند بی بی نے مزید کہاکہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم وزیراعظم کی قیادت میں متحد ہے، مہنگائی ،بیروزگاری اور لاقانونیت کے خاتمہ کیلئے حکومتی اقدامات اور کاوشیں قابل ستائش ہے- چاند بی بی نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہر پاکستانی کو اپنا اپنا کردار اداکرنا ہوگا،دہشت گردی کے واقعات ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،ملک سے دہشت گردی کا ہرصورت میں خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے-مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ موجودہ حالات کے پیش نظر ہمیں اپنی صفوں میں اتفاق و اتحاد کو برقرار رکھنا ہے تاکہ سماج دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکیں-سانحہ پشاور کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دشمنوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے حکومت نے جو ایکشن پلان ترتیب دیا ہے اس پر 100فیصد عملدرآمد کیاجا رہا ہے- چاند بی بی کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک کو دہشت گردی سمیت دیگر چیلنجز سے باہر نکال لیں گے-

متعلقہ عنوان :