اے پی ڈی اے کے کونسلروں نے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرکے ڈسٹرکٹ کونسل میں کامیابی حاصل کی،
حکومتی اتحادکی جانب سے کوئٹہ میٹروپولیٹن ،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی سطح پر ہمارے کونسلروں کو 50،50لاکھ روپے سمیت ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کی پیشکش کی گئی مگر کونسلروں نے پیشکشوں کو مسترد کردیا،آل پارٹیز ڈیموکریٹک کے رہنماوئں کی پریس کانفرنس
بدھ 28 جنوری 2015 18:46
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) آل پارٹیز ڈیموکریٹک الائنس کے رہنماوں نے کہا ہے کہ تمام تر دباؤ اور مراعات کی پیشکشوں کو ٹھکراتے ہوئے اے پی ڈی اے کے کونسلروں نے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرکے ڈسٹرکٹ کونسل میں کامیابی حاصل کی کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں کامیاب ہوں یا نہ ہوں ہمیں خوشی اس بات کی ہے کہ ہمارا اتحاد اب بھی برقرار ہے حکومتی اتحاد کی جانب سے بعض مقامات پر انتخابات میں تاخیر حربے استعمال کرنے کی کوششیں قابل مذمت ہیں ۔
یہ بات اے پی ڈی اے کے رہنماوں مولانا عبدالقادر لونی ،رشیدخان ناصر، ملک نصیراحمدشاہوانی ، نے کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پر چوہدری شبیر ،عبدالواحد آغا،ملک نعیم بازئی ،محمد رضاہزارہ اور میر اشرف ساتکزئی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
اے پی ڈی اے کے رہنماوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں صوبائی اور مرکزی حکومتیں بھی جانبدار ہوگئیں جبکہ الیکشن کمشنر اس سے پہلے الیکشن جانبدار تھا ۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات بھی حکومتی اتحادکی جانب سے کوئٹہ میٹروپولیٹن اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی سطح پر ہمارے کونسلروں کو 50،50لاکھ روپے سمیت ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کی پیشکش کی گئی مگر ہمارے کونسلروں نے تمام تر پیشکشوں کو مسترد کردیا اورر آج کوئٹہ ڈسٹرکٹ کونسل میں اے پی ڈی اے کے امیدوار ملک نعیم بازئی چیئرمین منتخب ہوگئے جس پر ہم کوئٹہ کے شہریوں کو مبارکباددیتے ہیں اور ہمارے کونسلران مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ مختلف مقامات پر یہاں ہماری اکثریت ہے وہاں انتخابات کو روکنے سمیت تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بی این پی کے سربراہ سرداراختر جان مینگل ،عبدالخالق ہزارہ و دیگر کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے ہر قدم پر ہمارا ساتھ دیا مسلم لیگ (ق) سمیت دیگر جماعتوں کا بھی شکریہ اداکرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اے پی ڈی اے کا اتحاد 13ماہ سے برقرار ہے ہم نے پہلے دن کہا تھا کہ ہم حکومتی اتحاد کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے اورآج ہم نے ثابت بھی کیا اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں عزت دی ڈسٹرکٹ کونسل میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و اے پی ڈی اے کے امیدوار ملک نعیم بازئی کو کامیابی حاصل ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اتحاد کا مظاہرہ کیا جبکہ ہمارے مقابلے میں اے پی ڈی اے میں شامل ایک جماعت نے اپنے قائد کے غلط فیصلے کو تسلیم کیا ۔انہوں نے کہا کہ جہا ں حکومتی اتحاد کے امیدواروں کو شکست کا سامنا ہے وہاں پر غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں کورم پورا نہیں کیا جارہا اور جہاں پر ہماری کامیابی واضح ہے وہاں پرالیکشن ہی شروع نہیں کرائے جارہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ جو کچھ عام انتخابات اور پھر بلدیاتی انتخابات میں ہوا اسکو ابھی دہرایا جارہا ہے ہم جمہوریت پسند ہیں اور جمہوریت پریقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اے پی ڈی اے نے ڈسٹرکٹ کونسل میں صرف ایک نشست رکھنے والی اے این پی کو چیئرمین اور آزاد امیدوار کو ڈپٹی چیئرمین نامزد کرکے احسن اقدام کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ روز بھی یہ واضح کیا تھا کہ ہمارے مقابلے میں صوبائی حکومت کے بعد وفاقی حکومت بھی آگئی ہے اور چیف سیکرٹری سمیت پوری بیورو کریسی ہمارے خلاف سرگرم عمل رہی مگر اسکا کسی نے نوٹس نہیں لیا میاں نواز شریف اور مسلم لیگ(ن) نے اتحادی غلط فیصلہ کیا جبکہ قوم پرستی کے دعویداروں نے بھی مایوس کیا ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں جیتیں تو عوام کی خدمت کریں گے اور اگر شکست ہوئی تو مضبوط اپوزیشن کا کردارادا کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں گے ہمارا اتحاد کل کی طرح آج بھی برقرار ہے جس پر اتحاد میں شامل جماعتیں اورکونسلران مبارکباد کے مستحق ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.