بھارت اورامریکاکے معاہدوں پراعتراض نہیں،یکطرفہ معاہدوں سے دہشتگردی کیخلاف جنگ متاثرہوسکتی ہے،یوسف رضاگیلانی،

وزیرخارجہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے نقصان کا سامنا ہے،حکومت اہم معاملات میں واضح موٴقف اختیار کرے، پیپلزپارٹی فرینڈلی اپوزیشن نہیں ،مضبوط پارلیمنٹ کیلئے کردارادارکررہی ہے، آئندہ انتخابات شفاف بنانے کیلئے اصلاحات یہی پارلیمنٹ کریگی، سابق وزیراعظم کی پشاور میں پریس کانفرنس

بدھ 28 جنوری 2015 18:53

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے کہا ہے کہ بھارت اورامریکاکے معاہدوں پراعتراض نہیں،تاہم یکطرفہ معاہدوں سے دہشتگردی کیخلاف جنگ متاثرہوسکتی ہے وزیرخارجہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے نقصان کا سامنا ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمارے دورمیں سلالہ کاواقعہ ہوا توہم نے شمسی ایئربیس کوبندکردیا، موجودہ حکومت اہم معاملات میں واضح موٴقف اختیار کرے،یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ سانحہ پشاورکے بعددہشتگردوں کیخلاف کارروائی شروع کی گئی پشاورمیں پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہمایوں خان کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی فرینڈلی اپوزیشن نہیں بلکہ مضبوط پارلیمنٹ کے لئے اپنا کردارادارکررہی ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ انتخابات شفاف بنانے کیلئے اصلاحات یہی پارلیمنٹ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندراختلافات نہیں البتہ اختلاف رائے بڑی جماعتوں میں ضرور ہوتا ہے۔دوسروں پرتنقید کرنے کی بجائے اپنے ادارے مضبوط کرنے ہوں گے ان کا کہنا تھا کہ فل ٹائم وزیرخارجہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے ہمیں نقصان کا سامنا ہے عالمی معاملات میں اہمیت کیلئے کل وقتی وزیرخارجہ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کوابتدامیں ہی آل پارٹیزکانفرنس میں مذاکرات یا آپریشن کا اختیاردیا تھا۔ اب ملٹری آپریشن ہورہا ہے توکوئی اعتراض نہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ امریکہ اوربھارت کے سول نیوکلیئرڈیل پراعتراض نہیں ہمارے ساتھ بھی وہی سلوک کیا جائے۔ یکطرفہ معاہدے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ متاثرہوسکتی ہے۔