لاپتہ افراد کیس ،پشاورہائیکورٹ نے وزارت داخلہ و خارجہ سمیت پولیٹیکل انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا

بدھ 28 جنوری 2015 19:08

لاپتہ افراد کیس ،پشاورہائیکورٹ نے وزارت داخلہ و خارجہ سمیت پولیٹیکل ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) پشاور ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں وزارت داخلہ و خارجہ سمیت پولیٹیکل انتظامیہ خیبر ایجنسی اور مہمند ایجنسی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26فروری تک جواب طلب کر لیا جب کہ کوہاٹ حراست مرکز سے اور سائیڈ بورڈ رپورٹ طلب کرتے ہوئے قیدی سے اسکے رشتہ داروں کی ملاقات اور طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس داؤد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے چوبیس لاپتہ افراد کیس کی سماعت کی  2010 ء میں کوہاٹ سے لاپتہ ہونیوالے خیر اللہ کے کیس میں ان کے والد حمید اللہ درخواست گزار پیش ہوئے جن کا موقف تھا کہ ان کا بیٹا گرے کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اسے ملاقات کی بھی اجازت نہیں دی جارہی اوروہ اس وقت انٹرمنٹ سنٹر کوہاٹ میں قید ہیں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت میں کوہاٹ انٹرمنٹ سنٹر کے انچارج سے اور سائیٹ بورڈ کی رپورٹ طلب کرلی جبکہ اسے طبی سہولیات اور فیملی کی ملاقات کی اجازت دینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا جبکہ دیگر کیسوں میں سیکرٹری داخلہ و خارجہ  انتظامیہ خیبر ایجنسی و مہمند ایجنسی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے26 فروری تک کیس کی سماعت ملتوی کردی  کیس میں ڈپٹی اٹارنی جنرل منظور خلیل اور ایڈیشنل ایڈووکٹ جنرل قیصر علی شاہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے پیش ہوئے جبکہ لاپتہ افراد کے رشتہ دار بھی عدالت میں موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :