اسلام آباد، چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کی زیر صدارت اجلاس،
مرکز F-7میں تعمیر کئے جانے والے پارکنگ پلازوں کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا گیا
بدھ 28 جنوری 2015 19:15
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹر میں اسلام آباد کے مرکز F-7میں تعمیر کئے جانے والے پارکنگ پلازوں کے تعمیراتی کام سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر انجینئرنگ شاہد سہیل ، پراجیکٹ ڈائریکٹر پارکنگ پلازہ اور انجینئرنگ ونگ کے دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کو بتا یا گیا کہ مرکز F-7میں جنوب کی طرف تعمیر کئے جانے والے پارکنگ پلازے پر اب تک 65فیصد سے زائد کام ہو چکاہے جبکہ شمال کی طرف کے پارکنگ پلازے کے تعمیراتی کام کا آغاز کیا جا چکاہے۔ چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے پارکنگ پلازو ں کے تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ وہ نہ صرف ذاتی طور پر اس اہم منصوبے کی نگرانی کو یقینی بنائیں بلکہ تعمیراتی کام سے متعلق ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ رکھا جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.