Live Updates

صوابی، غلام اکبر آف ٹھنڈ کوئی کا ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

بدھ 28 جنوری 2015 19:15

صوابی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) غلام اکبر آف ٹھنڈ کوئی نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو مکمل طور پر سپورٹ کرینگے ایک بیان میں انہوں نے پی ٹی آئی کے ضلعی سیکرٹری مالیات عبدالستار کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی کوششوں سے ایک خاندان کے مابین راضی نامہ ہو گیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے کارکنوں میں نظار اکبر، محمد اکبر ، اظہار اکبر ، شمش الا کبر ، عباس اکبر ، لال اکبر اور حاجی اکبر شامل ہیں انہوں نے پی ٹی آئی کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کیا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :