صوابی ،تمام طلباء تنظیموں نے ڈی پی او سجاد خان کو امن ایوارڈ دیا،تقریب میں انہیں پگڑی پہنا ئی گئی

بدھ 28 جنوری 2015 19:16

صوابی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) ضلع صوابی کی تمام طلباء تنظیموں نے ڈی پی او صوابی سجاد خان کو صوابی کا آمن ایوارڈ دے دیا اور ایک تقریب میں انہیں امن کی پگڑی پہنا دی تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج صوابی میں متحدہ طلباء کے زیر اہتمام آمن کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ہزاروں طلباء اور کالج کے لیکچررز نے شرکت کی اس تقریب کے مہمان حصوصی ڈی پی او صوابی سجاد خان تھے جبکہ تقریب میں ڈی ایس پی چھوٹا لاہور اظہار شاہ خان ،ایڈیشنل ڈی سی ارشاد خان اور دیگر پولیس آفسران بھی موجود تھے، ڈی پی او صوابی سجاد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کا مقابلہ قلم و کتاب کے ذریعے کریں آمن کے لئے دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر لڑنا ہوگا ،خیبر پختون خواء کی پولیس بہادر فور س سے اور ان کی قربانیاں رائیگا نہیں جائیں گی صوابی میں امن کی بحالی میں شہدائے پولیس کی قربانیوں کا بڑا ہاتھ ہے صوابی کے غیور عوام پختون قوم کے روایات کے امین ہے اور عوام ہی تعاون سے صوابی سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوا انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے شہید طلباء پوری قوم کے بچے تھے اور ان کی قربانیاں رائیگا نہیں جائیں گا عوام دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ارد گرد مشکوک افراد اور مشکوک چیزوں کی نشاندہی کریں تاکہ پولیس بروقت کاروائی کے ذریعے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دے اس تقریب سے متحدہ طلباء کے چیئرمین شہزاد مہند ،جنرل سیکٹری شبیر خان ،ارشد مہند ،اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او صوابی اور ضلعی پولیس کو خراج تحسین پیش کی جن کی محنت اور قربانیوں کی بدولت صوابی میں امن آگیا ،اس موقع پر ڈی پی او صوابی سجاد خان کو بابائے امن ایوارڈ دے کر انہیں پکڑی پہنائی ،تقریب میں سانخہ پشاور کی شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کی