آئی سی سی کا دبئی میں اجلاس،محمد عامر کا معاملہ بھی زیر غور،

اجلاس میں آسٹریلیا نیوزی لینڈ میں ہونے ورلڈ کپ کے لئے ضابطہ اخلاق پر بات ہوئی،محمد عامر پر پابندی ہٹا لی گئی تو وہ اگلے ماہ سے ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لے سکیں گے

بدھ 28 جنوری 2015 19:16

آئی سی سی کا دبئی میں اجلاس،محمد عامر کا معاملہ بھی زیر غور،

دبئی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) آئی سی سی ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ کا اجلاس دبئی میں جاری ہے ،اجلاس میں پابندی کا شکار پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی کا معاملہ بھی زیر بحث ہے۔

(جاری ہے)

دبئی میں جاری اجلاس کی صدارات آئی سی سی کے صدر سری نواسن کررہے ہیں ،پی سی بی چیئرمین شہریار خان پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں ،اجلاس میں آسٹریلیا نیوزی لینڈ میں ہونے ورلڈ کپ کے لئے ضابطہ اخلاق پر بات ہوئی ،اسپاٹ فکسنگ میں پابندی کا شکار فاسٹ بولر محمد عامر کا معاملہ بھی زیر بحث لایا جائے گا۔اگر محمد عامر پر پابندی ہٹا لی گئی تو وہ اگلے ماہ سے ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لے سکیں گے، آئی سی سی کا اجلاس دو روز تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :