اے ایف سی ایشین فٹ بال کپ کا فائنل 31 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا،

آسٹریلیا اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے ہوں گی،تیسری پوزیشن کا میچ عراق اور متحدہ عرب امارت کی ٹیموں کے درمیان 30 جنوری کو نیو کاسل میں کھیلا جائے گا، جنوبی کوریا نے عراق اور آسٹریلیا نے متحدہ عرب امارات کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا

بدھ 28 جنوری 2015 19:17

سڈنی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) اے ایف سی ایشین فٹ بال کپ کا فائنل 31 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ میزبان آسٹریلیا اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ ٹیموں میزبان آسٹریلیا اور جنوبی کوریا نے عمدہ کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا رکھی ہیجنوبی کوریا نے عراق اور آسٹریلیا نے متحدہ عرب امارات کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی تیسری پوزیشن کا میچ عراق اور متحدہ عرب امارت کی ٹیموں کے درمیان 30 جنوری کو نیو کاسل میں کھیلا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :