لاہوریوں نے دہشتگردوں کے پتلوں کو’ سر عام ‘علامتی پھانسیاں دے دیں

بدھ 28 جنوری 2015 19:39

لاہوریوں نے دہشتگردوں کے پتلوں کو’ سر عام ‘علامتی پھانسیاں دے دیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28جنوری۔2015ء) صوبائی دارلحکومت میں دہشتگردوں کے پتلوں کو علامتی پھانسیاں دینتے ہوئے سٹریٹ لائٹس کیساتھ لٹکا دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گرین ٹاؤن کے علاقے میں سٹریٹ لائٹس کے ساتھ رسوں کی مدد سے متعدد پتلوں کو لٹکایا گیا ہے جن پر لفظ ’دہشت گردتحریر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب مختلف سیاسی پارٹیوں کی مقامی قیادت نے بھی اس عمل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو سر عام پھانسیاں دینے کا مطالبہ عوامی حمایت یافتہ ہے اور حکومت کو اس پر فوری عمل کرنا چاہئے۔