کوئٹہ،مسلح افراد لیویز چوکی پرحملہ کرکے اسلحہ ایمونشین اورواکی ٹاکی سیٹ چھین کرفرار

بدھ 28 جنوری 2015 20:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد لیویز چوکی پرحملہ کرکے اسلحہ ایمونشین اورواکی ٹاکی سیٹ چھین کرفرارہوگئے یہاںآ مدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روزقلعہ سیف اللہ کے علاقے گوال اسماعیل زئی سے 75کلومیٹردورلیویز چیک پوسٹ پرڈیڑھ درجن سے زائدمسلح افراد نے حملہ کرکے لیویزاہلکاروں سے 4ایس ایم جی،1چائنارائفل،1واکی ٹاکی سیٹ اورایک بلٹ فروپ جیکٹ چھین کرلے گئے مزیدکاروائی تحصیلدارلیویز کررہاہے ۔