جیکب آباد،پ ٹ الف کی جانب سے خزانہ آفس کے عملے کی زیادتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اوردھرنا

بدھ 28 جنوری 2015 20:17

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) پ ٹ الف کی جانب سے خزانہ آفس کے عملے کی زیادتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اوردھرنا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پرائمری ٹیچرس ایسوسی ایشن کی جانب سے اساتذہ کو ٹائم اسکیل ،جی پی فنڈ اور رٹائرڈ اساتذہ کو پنشن نہ ملنے اور خزانہ آفس کے عملے کے ناروا سلوک کے خلاف احتجاجی جلوس مین پرائمری اسکول سے انتظار چھلگری ،قربان علی بہرانی،ظہور احمد وگن ،نظیر لاشاری اوردیگر کی قیادت میں نکالا گیا اساتذہ نے جلوس نکال کر خزانہ آفس کے باہر دھرنا دے کر بیٹھ گئے اور خزانہ آفس کے عملے کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خزانہ آفس کا عملہ اساتذہ کے ساتھ ناروا سلوک کررہاہے جائز کام کے لیے بھی رشوت طلب کی جارہی ہے رشوت نہ دینے والے اساتذہ کو مختلف طریقو ں سے تنگ کیاجارہاہے اساتذہ کو ٹائم اسکیل کے پیسے نہیں دیے جارہے اورجی پی فنڈ بھی جاری نہیں کیا جارہا انہوں نے مطالبہ کیا کہ خزانہ آفس کے کرپٹ ملازمین کو ہٹا کر ایماندار افسران مقررر کیے جائیں بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :