بنوں، سرکاری ملازمین کے رہائشی کوارٹرز کی حالت زار بدترین ہو گئی،گرنے کا خدشہ ،

صوبائی حکومت فوری مرمت کیلئے فنڈز ریلیزکرے،محمد جمیل خان

بدھ 28 جنوری 2015 20:24

بنوں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) سرکاری ملازمین کے رہائشی کوارٹرز کی حالت زار بدترین ہو گئی ،گرنے کا خدشہ صوبائی حکومت فوری طور پر سرکاری ملازمین کے رہائشی کوارٹرز کی مرمت کیلئے فنڈز ریلز کریں ان خیالات کا اظہار آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر محمد جمیل خان میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کے رہائشی کوارٹرز کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے سالانہ فنڈ ریلیز ہو تا تھا جس سے ہم کوارٹرز کی مرمت کرتے تھے لیکن دو سال سے رہائشی کوارٹرز کیلئے صوبائی حکومت کی طرف سے کوئی فنڈ ریلیز نہیں ہوا جس کیو جہ سے کوارٹرزخصوصاًاندرون کچہری گیٹ کی حالت انتہائی بوسیدہ ہو گئی ہے اور کبھی بھی کوارٹرززمین بوس ہوسکتے ہیں جس سے ہمارے جان و مال کا بھی خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ سی این ڈبلیو بنوں ڈویژن نے 30لاکھ روپے کا پی سی 1کاسٹ اسٹیٹمنٹ تیار کرکے چیف انجینئر آفس پشاور کو ارسال کر دیا ہے جس کی منظوری ہو چکی ہے لہذا صوبائی حکومت فوری طور پر کوارٹرز کی مرمت کیلئے فنڈز ریلیز کرے اور ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کریں ۔

متعلقہ عنوان :