بنوں ، اصلاحی کمیٹی ممش خیل کے انتخابات مکمل ، دو سال کیلئے کابینہ تشکیل دیدی گئی

بدھ 28 جنوری 2015 20:24

بنوں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) اصلاحی کمیٹی ممش خیل کے انتخابات مکمل دو سال کیلئے کابینہ تشکیل دے دی گئی ملک نذیر خان مسلسل دوسری بار صدر جبکہ عمر ان خان پیر دل خیل جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے بنوں کے علاقہ ممش خیل کے مشران کا اصلاحی کمیٹی کیلئے مشترکہ انتخابی اجلاس زیر صدارت ملک نذیر خان منعقد ہوا جس میں علاقہ کے مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر باقاعدہ طور پر انتخابی عمل ہوا جس کے نتیجے میں ملک نذیر خان صدر ،بخت علی شاہ سینئر نائب صدر ،حاجی عطاء اللہ نائب صدر اول ،حاجی یو سف نائب صدر دوم ،داؤد شاہ فنانس سیکرٹری اور پریس سیکرٹری نور آزاد خان منتخب ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :