بنوں ، میر انشاہ کالج کے طلباء کا سکا لر شپ نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،

پولیٹیکل انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی ،مظاہرین نے مطالبات کی منظور ی کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ کو تین دن کی ڈیڈ لائن دیدی

بدھ 28 جنوری 2015 20:24

بنوں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) میر انشاہ کالج کے طلباء کا سکا لر شپ نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،پولیٹیکل انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی ،مظاہرین نے مطالبات کی منظور ی کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ کو تین دن کی ڈیڈ لائن دیدی شمالی وزیر ستان کے میرانشاہ کالج کے طلباء کا احتجاجی جلوس میلاد پارک بنوں سے نکالا گیا مظاہرین نے احتجاجی پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جلوس پولیٹیکل انتظامیہ شمالی وزیر ستان کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتا ہوا شہر کے مختلف راستوں سے بنوں پریس کلب پہنچا جہاں پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میرانشاہ شمالی وزیر ستان کے صدر ضیاء اللہ ،صدام اللہ اور آصف محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیر ستان کے تمام کا لجز کے طلباء کو سکا لر شپ ملا کی رقم ملی ہے جبکہ میرا نشاہ کالج کے طلباء تاحال سکا لر شپ سے محروم ہیں جس کی وجہ سے طلباء میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے ایک طرف شمالی وزیر ستان کے لوگوں نے آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے اپنے علاقوں چھوڑ کر نقل مکانی کرنی پڑی جس کی وجہ سے طلباء کا تعلیمی وقت ضائع ہو گیا تو دوسری طرف مالی بحران کی وجہ سے اکثر طلباء یہاں تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہیں انہوں نے مطالبات کی منظوری کیلئے ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ پولیٹیکل انتظامیہ نے میرانشاہ کے طلباء کا سکا لر شپ کا مسئلہ 3دن کے اندر حل نہ کیا تو ہم احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے اور متعلقہ دفاتر پر ہلہ بو لیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری پو لیٹیکل انتظامیہ پر ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :