بھوت کا خوف: حارث سہیل، بلاول بھٹی کے کمرے میں منتقل

بدھ 28 جنوری 2015 20:26

بھوت کا خوف: حارث سہیل، بلاول بھٹی کے کمرے میں منتقل

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28جنوری۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز حارث سہیل مبینہ طور پر 'بھوت' کی جانب سے آدھی رات کو اٹھائے جانے کے بعد کمرے میں اکیلے رہنے سے گھبراہٹ کا شکار ہیں۔حارث دو روز قبل رات کو سوتے ہوئے اپنے کمرے میں کسی 'پراسرار بھوت' کی موجودگی کے بعد خوف کا شکار ہوگئے تھے۔ خوف کے باعث حارث سہیل بخار میں مبتلا ہوگئے تھے جبکہ انہوں نے پہلے ٹور میچ میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

(جاری ہے)

ٹیم ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم اب پہلا ون ڈے کھیلنے ویلنگٹن پہنچ گئی ہے تاہم نوجوان بلے باز اب بھی اپنےکمرے میں اکیلے نہیں سوتے۔ صورت حال کے پیش نظر فاسٹ باؤلر بلاول بھٹی اور حارث کو ایک ہی کمرے میں منتقل کردیا گیا ہے۔ زرائع کے مطابق حارث اب بہتر محسوس کررہے ہیں اور اپنا فوکس نیوزلینڈ کیساتھ دو ون ڈے میچیز پر مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ حارث کی حال ہی میں سیالکوٹ میں شادی ہوئی جس کے بعد وہ ورلڈ کپ کی ٹیم کا حصہ بنے۔ چھبیس سالہ بائیں ہاتھ کے بلے باز ابتک وہ نو ون ڈے میچیز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔