خیبر پختونخوا پولیس کا صوبہ بھر میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری،

سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران مختلف کاروائیوں میں غیر قانونی طور پر مقیم48افغان باشند ے اور137 مشتبہ افراد گرفتار

بدھ 28 جنوری 2015 20:45

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) خیبر پختونخوا پولیس نے صوبہ بھر میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران مختلف کاروائیوں میں غیر قانونی طور پر مقیم48افغان باشندوں اور137 مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ و ہتھیار برآمد کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق صوبے کے مختلف حصوں میں جاری آپریشن کے دوران 34 عددمختلف نوعیت کا اسلحہ اورمختلف بور کے1190 کارتوس برآمدکیے۔

جبکہ اپریشن کے دوران 622گھروں اور 238ہوٹلوں کو چیک کیاگیا۔اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 14 مقدمات درج کیے گئے۔ صوبہ بھر میں134 پوائنٹس پراچانک چیکنگ کے دوران301مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے11عدد مختلف نوعیت کا اسلحہ اور مختلف نوعیت کے99 عدد کارتوس برامد کی گئی۔

(جاری ہے)

اسی دوران غیرقانونی طور پر مقیم48 افغان باشندوں کو بھی گرفتار کر کے30مقدمات درج کئے گئے۔

اسی طرح لاوڈ سپیکروں کے غیر قانونی استعما ل پر 85افراد گرفتار کئے گئے جبکہ 93لاوڈ سپیکر قبضے میں لئے گئے۔ جبکہ 86مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ اسی طرح 22 فحش موادکو قبضے میں لیکر اور اشتعال انگیز تقاریر پردس افراد کو گرفتار کرکے 22مقدمات درج کئے گئے۔ اسی طرح صوبہ بھرمیں 1159 تعلیمی اداروں کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اور متعدد تعلیمی اداروں کو سیکورٹی سے متعلق ضروری ہدایات دی گیں۔

متعلقہ عنوان :