جماعت اسلامی پنجاب کی صوبائی مجلس شوریٰ ،کاکسانوں کی بگڑتی معاشی صورتحال پرتشویش کااظہار
حکومت کی زراعت کش پالیسیوں نے کسان کی کمر بالکل توڑ کر رکھ دی ہے، حکومت کسانوں کے نمائندوں سے مشاورت کرکے اجناس کی قیمتیں مقرر کرے، ڈاکٹر سید وسیم اختر کی زیرصدارت منصورہ میں صوبائی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں متفقہ طور پر قرار داد منظور
بدھ 28 جنوری 2015 20:55
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) جماعت اسلامی پنجاب کی صوبائی مجلس شوریٰ کااجلاس پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی وامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر کی زیر صدارت گزشتہ روز منصورہ لاہور میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ملکی زراعت پر قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی جس میں کہا گیاہے کہ جماعت اسلامی پنجاب کی شوریٰ کا یہ اجلاس کسانوں کی مسلسل بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتا ہے اور حکومت وقت کو یہ بار آور کروانا چاہتا ہے کہ اگر ملک کی 70فیصد آبادی معاشی پریشانیوں کا شکار ہوگی تو یہ ملک کبھی بھی ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا ۔
پچھلے سال سیلاب سے تباہ شدہ کسان کو جس بے دردی سے لوٹا گیا اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔گذشتہ سالوں میں 6000/-روپے من فروخت ہونے والی کپاس اس سال 2200/-روپے من تک فروخت ہوتی رہی ۔(جاری ہے)
حکومت نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (TCP)کے ذریعے دس لاکھ گانٹھ خریدنے کا حوصلہ افزا اعلان کیا لیکن اس کا کوئی فائدہ کسان کو نہیں پہنچ سکا اور کسان اپنی لاگت بھی وصول نہ کرسکا۔
سیلاب سے بچ جانے والی چاول کی فصل جو گذشتہ کئی سالوں سے 2500/-روپے فی من فروخت ہوتی تھی اس سال 1400/-روپے فی من بھی ادھار فروخت پر کاشتکار مجبور رہا۔ حکومت نے اعلان کیا کہ پاسکواس کی خریداری کرے گا اور قیمت مستحکم ہوجائیں گی مگر یہ بھی ممکن نہ ہوسکا۔ گنے کے کاشتکار کے ساتھ جو سلوک مل مالکان نے روا رکھا ہوا ہے ا سے کم از کم کسان دشمنی کہا جاسکتا ہے۔ جبکہ حکومت نے اس معاملہ میں چپ سادھ رکھی ہے۔ کنوں اور آم کے کاشتکار کے ساتھ بھی جو کچھ منڈیوں میں ہوا اس نے کسان کی بالکل کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ ان حالات میں جو مویشی کسان کا واحد سہارا تھے لیکن اس کے لیے بھی vaccinationانتہائی مہنگی اور ناپید ہوگئی ہے۔ مزید یہ کہ حکومتی پالیسیوں کے نتیجہ میں اور خصوصی طور پر بھارت سے ڈیوٹی فری 137 ۔ اشیاء کی درآمد نے سبزیوں کے کاشتکار کو بھی دیوار سے لگادیا ہے۔ 17فیصد GST، سود پر زرعی قرضے ،انتہائی مہنگے زرعی مداخل ، ٹیوب ویل کے بجلی کے موجودہ ریٹس اور حکومت کی زراعت کش پالیسیوں کے ساتھ ہمارا کسان بھارتی کسان کا مقابلہ نہیں کرسکتا ، جس کو ڈیوٹی فری درآمد کی اجازت دے دی گئی اور وہ اپنے ملک میں بھی 100ارب ڈالر کی سبسڈی وصول کرتا ہے۔ مزید برآں یہ اجلاس محسوس کرتا ہے کہ اگر حکومت کی پالیسیاں ایسی رہیں تو مستقبل قریب میں آنے والی گندم کی فصل بھی منڈیوں میں دھکے کھاتی رہے گی اور کسان کا کوئی پرسان حال نہ ہوگا۔ جماعت اسلامی پنجاب کی شوریٰ کا یہ اجلاس حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ کسان نمائندوں کے مشورے سے تمام اجناس کی قیمتیں مقرر کی جائیں اور حکومت اپنے اداروں کے ذریعے کاشتکار کی پیدا کردہ تمام فصل طے شدہ قیمت پر مکمل خریداری کو یقینی بنائے۔ زرعی مداخل اور اجناس کی خریدو فروخت پر جی ایس ٹی کو ختم کیا جائے۔ ہندوستان سے ڈیوٹی فری درآمدبند کی جائے۔ اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والے اس ملک میں حکومت کسانوں کو بغیر سود کے زرعی قرضے دے۔ گنے کے کاشتکار کو مل مالکان سے ان کی فصل کی رقم کی ادائیگی کو فوری اور یقینی بنایا جائے۔ گندم کی پر چیز پالیسی کا فوری اعلان کیا جائے اور کھیتوں سے آخری دانے کی خریداری تک کو یقینی بنایا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کی بہتری پر مثبت ردعمل دیدیا
-
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،باہمی تعاون اورمختلف امور پر تبادلہ خیال
-
یوسف رضا گیلانی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے9ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کی لانڈھی کراچی میں خود کٴْش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت
-
وزیرخزانہ کی برطانوی وزیرمملکت سے ملاقات ، تعلیم اور صحت کے حوالے سے گفتگو
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
-
سپیکرنے سنی اتحاد کونسل کے معطل اراکین کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے،شیر افضل مروت
-
مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ
-
وزیراعظم کی لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.