پشاور یونیورسٹی کے طلباء کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ،

فرانس کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کرنے اورفرانسیسی سفارت خانے کو بند کرنے کا مطالبہ

بدھ 28 جنوری 2015 20:58

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) پشاور یونیورسٹی کے طلباء نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا۔ طلباء نے حکومت سے فرانس کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کرنے اورفرانسیسی سفارت خانے کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ۔مظاہرے کا اہتمام انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن نے کیا تھاجسمیں کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مظاہرے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس ایف کے صدر رحیم وزیر اور حفیظ نے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ اُمت مسلمہ اپنے اندر اتفاق و اتحاد پیدا کریں تاکہ اس قسم کے مذموم حرکات کی بیخ کنی کی جا سکے ۔

مقررین نے دھمکی دی کہ اگر فرانس کے ساتھ تعلقات منقطع نہیں کئے گئے تو گورنر ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کرینگے ۔مظاہرین نے پرل لان سے نیو اکیڈمک بلاک تک احتجاجی ریلی نکالی۔ بعدازاں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :