وزیراعلی خیبرپختونخوا سیلم سیف الله خان کی رہائشگاہ گئے ،والدہ کی وفات پر تعزیت

بدھ 28 جنوری 2015 21:08

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے پشاور صدرمیں سابق سینٹر سیلم سیف الله خان کے گھر جاکر انکی والدہ اور بزرگ سیاستدان بیگم کلثوم سیف الله خان کی وفات پر اظہار تعزیت کیاسابق ارکان پارلیمنٹ اور مرحومہ کے صاحبزادے ہمایون سیف الله خان، انور سیف الله خان اور انکے خاندان کے دیگر زعماء کے علاوہ رکن قومی اسمبلی حاجی غلام احمد بلور، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے مرکزی و صوبائی رہنما اور ارکان اسمبلی بھی اس موقع پر موجود تھے پرویز خٹک نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی انہوں نے ملک وقوم کیلئے خدمات پر بیگم کلثوم سیف الله کوزبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :