بلدیاتی الیکشن ،جمعیت (ن) اور پشتونخوا نے مشترکہ طور پر پانچ چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں پر کامیابی حاصل کرلی

بدھ 28 جنوری 2015 21:13

سنجاوی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) بلدیاتی الیکشن کی غیر سرکاری نتائج کیمطابق جمعیت (ن) اور پشتونخوا نے مشترکہ طور پر پانچ چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کے سٹوں پر کامیابی حاصل کی ہیں صوبے بھر کی طرح زیارت کے چودہ یونین کونسلوں کی سٹوں پر الیکشن ہوئے غیر سرکاری نتائج کیمطابق پشتونخوا ،جمعیت نظریاتی کی مشترکہ امیدواروں نے میدان مارلیا ۔

سنجاوی بازار یونین کیلئے چیئر مین عبدالوہاب ڈپٹی چیئرمین شادی خان ۔پوئی یونین کونسل کیلئے چیئرمین جلال الدین ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی چیئرمین محمد اسحاق،بغاوٴ یو سی چیئرمین محمد قاہر ،ڈپٹی چیئرمین حاجی محمد بلامقابلہ منتخب ہو گئے جبکہ ریگوڑہ یونین کونسل کیلئے حنیف خان چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین جان گل سات ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے کاژہ یوسی مولوی فتح محمد چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین عبدالباقی آٹھ ووٹ سے منتخب ہوا ۔چوتیر یونین کے چیئرمین عبداللہ ،ڈپٹی چیئرمین نعیم اللہ سات ووٹ لیکر کامیاب ہوا غبرگ یونین کونسلروں کی غیر حاضری کے بنیاد پر الیکشن روک لیا ۔الیکشن کمیشن کے فرائض اسسٹنٹ کمشنر اعجاز احمد جعفر نے سرانجام دی الیکشن کے موقع پر سیکوریٹی کے سخت انتظام کئے گئے تھے ۔