پنجاب اسمبلی کا اجلاس 30جنوری کی بجائے10فروری کو بلانے کا فیصلہ

بدھ 28 جنوری 2015 21:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 30جنوری کی بجائے10فروری کو بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے وزارت قانون کی طرف سے 30جنوری کی کی سمری وزارت اعلیٰ سیکرٹریٹ کو بھیجی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

تاہم مشاورت کے ساتھ وزارت قانون کی طرف سے اجلاس بلانے کی سمری دوبارہ وزارت اعلیٰ کو بھیجی گئی ہے جس میں 10فروری کواجلاس بلانے کی استدعاکی گئی ہے۔