معاشرتی نا انصافی کے خلاف نوجوانوں کو آواز بلند کرنے کے علاوہ عملی اقدام بھی کرنا ہو نگے‘ عبدالعلیم خان ،
عمران ٹائیگر اور ٹائیگرس فورس کی تنظیم مکمل ،آئی ٹی ایف پی ٹی آئی کا اثاثہ ثابت ہو گی ‘ صدر تحریک انصاف لاہور
بدھ 28 جنوری 2015 21:19
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خا ن نے کہا کہ ہے کہ ناانصافی ،عدم توازن اور معاشرتی ناہمواریوں کے خلاف نوجوانوں کو عمران خان نے اپنا سیاسی شعور اور ویژن دیا ہے لیکن یوتھ کو ان سب خرابیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے علاوہ عملی اقدام کرنا ہونگے ،عمران ٹائیگر اور ٹائیگر س فورس نوجوانوں کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے اور ہم آئی ٹی ایف کو انصاف ٹائیگر فورس کے طور پر بھی متعارف کر سکتے ہیں ۔
عبدالعلیم خان نے عمران ٹائیگر اور ٹائیگرس فورس کی لاہور کی تنظیم کی تکمیل پر نئے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی ایف پی ٹی آئی کیلئے بہترین اثاثہ ثابت ہو گی جو عمران خان کے دست بازو رہتے ہوئے نئے جوش و جذبے کے ساتھ پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کرینگے انہوں نے کہا کہ تمام حکومتی ادارے اور سرکاری مشینری عملی طور پر ناکارہ دکھائی دیتی ہے ہر ادارہ خدمت کی بجائے عوام کیلئے زحمت اور ذہنی اذیت کا باعث بن چکا ہے ان حالات میں عمران ٹائیگر اور ٹائیگرس فورس جیسے شعبے معاشرے میں مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.