حارث سہیل مبینہ طور پربھوت کی جانب سے آدھی رات کو اٹھائے جانے کے بعد کمرے میں اکیلے رہنے سے گھبراہٹ کا شکار ،

صورت حال کے پیش نظر فاسٹ باوٴلر بلاول بھٹی اور حارث کو ایک ہی کمرے میں منتقل کردیا گیا

بدھ 28 جنوری 2015 21:20

ولنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز حارث سہیل مبینہ طور پربھوت کی جانب سے آدھی رات کو اٹھائے جانے کے بعد کمرے میں اکیلے رہنے سے گھبراہٹ کا شکار ہیں۔حارث دو روز قبل رات کو سوتے ہوئے اپنے کمرے میں کسی پراسرار بھوت کی موجودگی کے بعد خوف کا شکار ہوگئے تھے۔خوف کے باعث حارث سہیل بخار میں مبتلا ہوگئے تھے  انہوں نے پہلے ٹور میچ میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

(جاری ہے)

ٹیم ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم اب پہلا ون ڈے کھیلنے ویلنگٹن پہنچ گئی ہے تاہم نوجوان بلے باز اب بھی اپنے کمرے میں اکیلے نہیں سوتے۔صورت حال کے پیش نظر فاسٹ باوٴلر بلاول بھٹی اور حارث کو ایک ہی کمرے میں منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حارث اب بہتر محسوس کررہے ہیں اور اپنا فوکس نیوزلینڈ کیساتھ دو ون ڈے میچز پر مرکوز کیے ہوئے ہیں۔حارث کی حال ہی میں سیالکوٹ میں شادی ہوئی جس کے بعد وہ ورلڈ کپ کی ٹیم کا حصہ بنے۔