عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائینگے اقتدار کو عوام کی امانت سمجھتے ہیں، پشتونخوا میپ،

ژوب اور شیرانی میں پارٹی امیدواروں کی کلامیابی عوام کے اعتماد کا واضح ثبوت ہے،خطاب

بدھ 28 جنوری 2015 21:27

ژوب ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائینگے اقتدار کو عوام کی امانت سمجھتے ہیں ژوب اور شیرانی میں پارٹی امیدواروں کی کلامیابی عوام کے اعتماد کا واضع ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار پشتونخوا میپ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رضا محمد اضا نومتخب چیرمین میونسپل کمیٹی ژوب عبدالسلیم مندوخیل ڈسٹرکٹ کونسل شیرانی کے نو منتخب چیر مین سلطان محمد شیرانی غلام الدین شیرانی عزیز شاہ حریفا ل میروائس خان اور دیگر نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ژوب بازار میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ عو ام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائینگے اقتدار کو عوام کی امانت سمجھتے ہیں ژوب اور شیرانی میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی عوام کے اعتماد کا واضع ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ پشتونخوا میپ نے ہمیشہ عوام اور جمہوریت کی بات کی ہے اور آج جمہوری طریقے سے پارٹی کے امیدواروں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی انہوں نے کہا کہ پشتونخوا میپ کے امیدواروں کی کامیابی دراصل عوام کی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ اب مقامی سطع پر بھی پارٹی کے نمائندے عوام کی بلا امتیاز خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے