بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کیلئے پولنگ ڈگری کالج لورالائی میں ہوئی

بدھ 28 جنوری 2015 21:33

لورالائی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کیلئے پولنگ ڈگری کالج لورالائی میں منعقد ہوئی نتایج کے مطابق میونسپل کمیٹی لورالائی کیلئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے نعمت اللہ جلال زئی چیئرمین جبکہ وائس چیئرمین جعفر خان اوتمان خیل میونسپل کمیٹی دکی کیلئے مسلم لیگ ن کے فتح محمد ناصر چیئرمین جبکہ وائس چیئر مین اے این پی کے محمد علی زرکون ، ڈسٹرکٹ کونسل کوہلوسے چیئرمین مسلم لیگ ن کے نواب زادہ بزیرمری جبکہ وائس چیئرمین وڈیرا رب نواز ڈسٹرکٹ کونسل بارکھان کیلئے پی پی کے وڈیراامیر محمد کیتھران اور وائس چیئرمین کیلئے میران کھتران منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ کونسل لورلاائی ڈسٹرکٹ کونسل موسیٰ خیل میونسپل کمیٹی موسیٰ خیل اور میونسپل کمیٹی کوہلو کیلئے ایوانوں میں کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کردئیے

متعلقہ عنوان :