پنجگور بلدیاتی الیکشن کا تیسرا مرحلہ پر امن طریقے مکمل ،نیشنل پارٹی نے میدان مار لیا

بدھ 28 جنوری 2015 21:33

پنجگور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) پنجگور بلدیاتی الیکشن کا تیسرا مرحلہ پر امن طریقے مکمل نیشنل پارٹی نے میدان مار لیا ڈسٹرکٹ کونسل پنجگور کی چیرمین شپ سمیت دونوں میونسیپل کمیٹیوں میں کامیابی حاصل کرلی بی این پی عوامی کے عزیز بلوچ میونسیپل کمیٹی تسپ کی وائس چیرمین منتخب ہوگئے بیشتر یونین کونسلوں میں حریف اور حلیف جماعتوں کی مشترکہ حکومتیں بن گئیں تفصیلات کے مطابق پنجگور میں بلدیاتی الیکشن کا تیسرا مرحلہ پرامن طریقے مکمل ہوگیا نیشنل پارٹی کے عبدالمالک بلوچ اورمحمدیونس بلوچ بلامقابلہ ڈسٹرکٹ کونسل پنجگور کے چیرمین منتخب ہوگئے جبکہ میونیسپل کمیٹی تسپ کی چیرمین کی نشست نیشنل پارٹی کے پھلین بلوچ بلامقابلہ جیت گئے اور وائس چیرمین شپ پر بی این پی عوامی کے عزیز بلوچ نے کامیابی حاصل کرلی دریں اثناء میونیسپل کمیٹی چتکان خدابادان کی چیرمین شپ کی نشست پر نیشنل پارٹی اور بی این پی عوامی کے درمیاں مقابلہ ہوا تاہم نیشنل پارٹی کے فرہادبلوچ اور شعیب احمد نے 35میں سے 20ووٹ لیکر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے اوربی این پی عوامی کے آغا طارق حسین اور حاجی غلام رسول نے 10ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے اور اسی طرح یونین کونسلوں کی چیرمینوں کی بیشتر نشستیں نیشنل پارٹی کے حصے میں آئیں تاہم بعض یونین کونسلوں میں حریف اورحلیف جماعتوں نے ادھر تم او ر ا دھرہم والی پالیسی اختیار کیا پنجگور میں الیکشن انتہائی پرامن طریقے سے منعقد ہوئے