وزیراعلیٰ سندھ کا سعودی قونصلیٹ کادورہ، شاہ عبدالله بن عبدالعزیز کی وفات پر تعزیت کا اظہار

بدھ 28 جنوری 2015 21:34

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بدھ کوکراچی میں سعودی قونصلیٹ کادورہ کیا اور سعودی عرب کے بادشاہ شاہ عبدالله بن عبدالعزیز کی وفات پر تعزیت کا اظہارکیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پرسعودی کے قونصل جنرل سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شاہ عبدالله بن عبدالعزیز کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاصدیوں تک پرنہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شاہ عبدالله کی وفات تمام مسلم امہ، پاکستان اور باالخصوص سندھ کے لوگوں کیلئے ایک بہت بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے شاہ عبدالله بن عبدالعزیز کی مسلم امہ کیلئے کی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی تاریخی خدمات لوگوں کے دلوں میں صدیوں تک یاد رہیں گی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے کو آرڈی نیٹر صدیق ابو بھائی، پرنسپل سیکرٹری علم الدین بلو بھی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :