امریکا کے ساتھ معاہدے سے بھارت نیوکلیئر سپلائر گروپ میں آجائے گا ،سیکرٹری دفاعی پیداوار تنویر طاہر ،ایٹمی خام مال کے حصول میں آسانی ہوجائیگی ، بھارت پلوٹینم ہتھیاروں کی طرف جارہا ہے ، حکومت بین ،الاقوامی برادری پر دباؤ بڑھائے ،بھارت سیکورٹی کونسل کا رکن نہیں بن سکتا، کمیٹی کو بریفنگ ،دفاعی معاہدوں میں 10 فیصد کمیشن کو قانونی شکل دی جائے ،کمیٹی کی ہدایت
بدھ 28 جنوری 2015 21:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) سیکرٹری دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ تنویر طاہر نے کہاہے کہ امریکا کے ساتھ معاہدے سے بھارت نیوکلیئر سپلائر گروپ میں آجائے گا ایٹمی خام مال کے حصول میں آسانی ہوجائیگی ، بھارت پلوٹینم ہتھیاروں کی طرف جارہا ہے ، حکومت بین الاقوامی برادری پر دباؤ بڑھائے بھارت سیکورٹی کونسل کا رکن نہیں بن سکتا جبکہ کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ دفاعی معاہدوں میں 10 فیصد کمیشن کو قانونی شکل دی جائے۔
بدھ کو یہاں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کا اجلاس خواجہ سہیل منصور کی صدارت میں ہوا جس میں مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کو بتایا گیا کہ بھارت اور امریکا کے درمیان معاہدے سے بھارت کو ایٹمی خام مال کے حصول میں آسانی ہوجائیگی۔(جاری ہے)
سیکرٹری دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ تنویر طاہر نے بتایا کہ بھارت اور امریکا کے درمیان معاہدے سے بھارت نیوکلیئر سپلائر گروپ میں آجائیگا ، اْسے ایٹمی خام مال کے حصول میں آسانی ہو جائیگی ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت پلوٹینم ہتھیاروں کی طرف جا رہا ہے ، حکومت پاکستان اور اراکین پارلیمنٹ بین الاقوامی برادری پر دباؤبڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع کے انتظامی ڈھانچے میں موجود خامیاں برآمدات پر اثر اانداز ہوتی ہیں۔ سیکرٹری پیداوار تنویر طاہر نے کہا کہ بھارت سیکورٹی کونسل کا رکن نہیں بن سکتا۔ پاک بھارت تنازعات کے حل ہونے تک امریکا بھارت کے ساتھ تعلقات ایک حد تک رکھے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ دفاعی بجٹ کم ہو کر 16 فیصد رہ گیا ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے ہدایت جاری کی کہ دفاعی معاہدوں میں 10 فیصد کمیشن کو قانونی شکل دی جائے۔مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.