پاکستان ریلویز بہت جلد جدید ٹریکنگ سسٹم کی تنصیب مکمل کر لے گا،

مال بردار ٹرینوں کیلئے روزانہ کی بنیاد پر انجنوں کی تعداد آٹھ سے بڑھا کر پچیس کر دی گئی

بدھ 28 جنوری 2015 21:40

پاکستان ریلویز بہت جلد جدید ٹریکنگ سسٹم کی تنصیب مکمل کر لے گا،

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) پاکستان ریلویز بہت جلد جدید ٹریکنگ سسٹم کی تنصیب مکمل کر لے گاریلوے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ نظام ملک بھر میں کنٹرول دفاتر میں نصب کیا جائے گا تاکہ ریلوے کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلویز بہت جلد جدید ٹریکنگ سسٹم کی تنصیب مکمل کر لے گا جس کا مقصد ٹرینوں کی نقل وحرکت کو کنٹرول کرنا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

عہدیدار نے کہا کہ کرائے کم کر دئیے گئے ہیں جس کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ مسافرریلوے سے سفر کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔مال بردار ٹرینوں کیلئے روزانہ کی بنیاد پر انجنوں کی تعداد آٹھ سے بڑھا کر پچیس کر دی گئی ہے جس سے ریلوے کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے اور کراچی بندرگاہ سے ملک کے دیگر حصوں کیلئے روزانہ کی بنیاد پر تین سے پانچ مال بردار ٹرینیں چلانا ممکن ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :