شوال ، امریکی ڈرون طیارے کے حملے کے نتیجے میں 7افراد ہلاک ،متعدد زخمی،

واقعہ کے بعد بھی ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری رہیں ،علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

بدھ 28 جنوری 2015 21:42

شوال ، امریکی ڈرون طیارے کے حملے کے نتیجے میں 7افراد ہلاک ،متعدد زخمی،

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں امریکی ڈرون طیارے کے حملے کے نتیجے میں 7افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے اطلاعات کے مطابق بدھ کی سہ پہر ساڑھے 3 بجے کے قریب امریکی ڈرون طیاروں نے شمالی وزیرستان کی وادی شوال کے علاقہ منڈی میں گاڑی اور مکان پر دو مزائل داغے جس میں مکان میں موجود7افراد ہلاک ہوگئے ڈرون حملہ میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت ابھی نہیں ہو سکی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے واقعہ کے بعد بھی ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری رہیں جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

متعلقہ عنوان :