جڑانوالہ،تھانہ سٹی کی حدود میں پولیس رضا کار ناکے لگا کر شہریوں کو لْوٹنے لگے،
شہر سے دیہات جانے والے افراد کو روک کر ڈرا دھمکا کر پیسے بٹورتے ہیں،شہری
بدھ 28 جنوری 2015 21:56
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) تھانہ سٹی کی حدود میں ڈاکوؤں کے ساتھ ساتھ پولیس رضا کار بھی ناکے لگا کر شہریوں کو لْوٹنے لگے۔ ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی سے متعلقہ بعض قومی رضا کار رات کو مختلف جگہوں پر ناکے لگا کر شہر سے گاؤں جانے والے افرار کو ڈرا دھمکا کر اْنہیں لْوٹنے کا قومی فریضہ سرانجام دے رہے ہیں اور جو شخص خوش قسمتی سے ڈاکوؤں سے بچ نکلتا ہے اْسے قومی رضا کار لْوٹ لیتے ہیں۔
علی پور بنگلہ کے رہائشی ملک اسحاق جو قومی رضا کاروں کا سب انسپکٹر بتایا جاتا ہے نے منور اور اصغر نامی افراد کے ساتھ مل کر ایک گروپ بنا رکھا ہے جو خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے رات کو پْل شہروآنہ پر ناکہ لگاتے ہیں اور شہر سے دیہات جانے والے افراد کو روک کر اْنہیں ڈرا دھمکا کر پیسے بٹورتے ہیں۔(جاری ہے)
رضا کاروں کے اس گروپ نے چک نمبر 61 گ ب مہارانوالہ کے غریب رکشہ ڈرائیور ارسلان جس کا باپ معذور ہے کو روک کر سارے دن کی کمائی لْوٹ لی اور اْسے دھمکی دی کہ اگر کسی کو کوئی شکایت کی تو جھوٹے مقدمہ میں ملوث کر کے جیل بھجوا دیں گے۔
غریب رکشہ ڈرائیور نے ایس پی ٹاؤن عارف شہباز خاں، ایس ڈی پی او اختر وینس سے اپیل کی ہے کہ اْسے رضا کاروں کی وردیوں میں ملبوس ڈاکوؤں سے بچایا جائے تاکہ وہ اپنے اہلِ خانہ کا پیٹ پال سکے۔مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.