کوئٹہ کے علاقے سورینج سے گذشتہ روز اغواء ہونے والے پانچ افراد کو رہا کردیا گیا

بدھ 28 جنوری 2015 21:56

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) کوئٹہ کے علاقے سورینج سے گذشتہ روز اغواء ہونے والے پانچ افراد کو رہا کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزکوئٹہ کے علاقے سورینج سے نامعلوم مسلح افراد نے ساتھ افراد کو اغوا ء کرلیا تھا اور اغواء کے بعد دوافراد کو رہا کردیا تھا جبکہ پانچ افراد کو اپنے ساتھ پہاڑوں میں لے گئے تھے ان پانچ افراد کو بدھ کے روز مسلح افراد کو رہا کردیا ہے تاہم فوری طور پر ی معلون نہیں ہوسکا کہ اغوا ء کاروں نے کس مقصد کے تحت کوئلہ کان میں کام کر نیو الے ان مزدروں کے اغوا ء کر لیا لیویز نے نے معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔