گوادر تا تاشقند روٹ بحال کیاجائے ‘ انجمن تاجران بلوچستان،

روٹ کی تبدیلی سے مسافروں اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا‘ صدرعبدالرحیم کاکڑ

بدھ 28 جنوری 2015 21:56

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تفصیلات کے مطابق بدھ کو انجمن تاجران کے صدر عبدالرحیم کاکڑ اور دیگر عہدیداران کی سربراہی میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بدھ کو احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ گوادر تا تاشقند روٹ کی تبدیلی کو فوری طور پر واپس لیاجائے بصورت دیگر بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے اور جلسے کئے جائیں گے انہوں نے کہا گوادر سے تاشقند تک جو پہلے روٹ تھا اسے بحال کیاجائے کیونکہ نئے روٹ سے گوادر کے مسافروں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر گوادر تا شقند کے پرانے روٹ کو بحال کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :