پشتونخوا ء ملی عوامی پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر کلیم اللہ بھاری اکثریت سے میٹر پولٹین کارپوریشن سٹی کے مئیر منتخب ،
ڈاکٹر کلیم اللہ نے 54ووٹ حاصل کئے ، 6ووٹ مسترد ہو گئے ، ڈپٹی مئیر کے لئے مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد یونس بلوچ نے 56ووٹ حاصل کئے
بدھ 28 جنوری 2015 21:57
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) کوئٹہ میرو پولٹین کارپوریشن کے انتخابات میں پشتونخوا ء ملی عوامی پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر کلیم اللہ بھاری اکثریت سے میٹر پولٹین کارپوریشن سٹی کے مئیر منتخب ہوگئے ۔جبکہ مسلم لیگ ن کے امیداوار محمد یونس بلوچ ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے ۔ان کے مد مقابل اے پی ڈی ایم کے امیدوار قاضی قاہر اور ڈپٹی میئر کے لئے رضا وکیل انتخابات ہار گئے ۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو میٹرو پولٹین کارپوریشن کے کانفرنس حال میں اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی طارق مینگل کی نگرانی میں میئر اور ڈپٹی میئر کوئٹہ سٹی کے انتخابات ہوئے جن میں اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ نے پریزائیڈنگ آفیسر کے فرائض انجام دیئے کوئٹہ میٹر وپولٹین کارپوریشن کی میئرشپ کے لئے پشتونخوا ء ملی عوامی پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر کلیم اللہ نے 54ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے 6ووٹ مسترد ہوئے ڈپٹی مئیر کے لئے مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد یونس بلوچ نے 56ووٹ حاصل کئے اس طرح پشتونخوا ملی پارٹی ،مسلم لیگ ن ،نیشنل پارٹی اور آزاد امیداواروں کی حمایت سے پشتونخوا ء ملی عوامی پارٹی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیا ب ہوگئے جبکہ اے پی ڈی ایم کے امیدوار برائے میئر قاضی قاہر نے 14ووٹ لئے جبکہ ان کے چار ووٹ مسترد ہوئے جبکہ ڈپٹی میئر کے امیدوار رضا وکیل نے 13ووٹ حاصل کئے اور ان کے بھی چار ووٹ مسترد ہوگئے واضح رہے کہ بد ھ کی صبح میٹرو پولٹین کارپوریشن کے 86نومنتخب کونسلروں میں سے 84نومنتخب کونسلروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا تھااسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ طارق مینگل نے نومنتخب کونسلروں سے حلف لیا حلف برداری اور پولینگ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے میٹرو پولٹین کارپوریشن کی طرف جانے والی سٹرکوں کو ایف سی نے مکمل طور پر سیل کردیا تھااور سیکورٹی پاس کے بغیر کسی کوبھی میٹرو پولٹین کی حدود میں داخل ہونے کی اجاز ت نہیں تھی جوبھی کونسلر ووٹ ڈالنے جار ہاتھا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.