کراچی ،اقرا یونیورسٹی میں تیرواں کانووکیشن مین کیمپس میں منعقد ہوا ،

کانووکیشن کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ثمر مبارک مند تھے 600طلبا و طالبات کو گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس کی ڈگریاں دی گئیں

بدھ 28 جنوری 2015 22:29

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) اقرا یونیورسٹی میں تیرواں کانووکیشن بدھ کو اقرا یونیورسٹی کے مین کیمپس میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ثمر مبارک مند تھے۔ اقرا یونیوورسٹی میں اس سال 600گریجویٹس کو گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس کی ڈگری دی گئی جس میں شعبہ تعلیم ، لرننگ سائنس، مینجمنٹ سائنس، کمپوٹر سائنس اور ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ کے شعبے شامل ہے۔

اس طرح اقرا یونیورسٹی نے معاشرے کو بہترین علمی سرمائے کو انسانی شکل میں دینے کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کیااس موقع پر ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے طلباو طالبات سے خطاب کیا اور ان کی لگن اور محنت کو خوب سراہیا اور اساتذہ کی تعریف کی انہوں نے کہا مجھے ان ہونہار طلبا و طالبات کے درمیان آ کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ طالبعلم ہماری قوم کا سرمایہ ہیں اور میں امید کرتا ہوں کے آپ سب لوگ ملک و قوم کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گے انہوں نے Ph.D، گریجویٹساور گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کو مبارکباد دی۔

اس سال جن 12طلبا و طالبات نے گولڈ میڈل حاصل کیا ان میں شہنیلہ پرویز(بیچلرزفیشن ڈیزائننگ)، کلثوم رضوی(بیچلرز ان ٹیکسٹائل ڈیزائنننگ ) ثانیہ کامل (بیچلرز آف سائنس ان فیشن مارکیٹنگ اینڈمرچنڈائزنگ)، روزینہ برکت علی(بیچلرز آف میڈیا سائنس اینڈ اینیمیشن)ارسلان احمد( بیچلرز آف بزنس ایڈمنسٹریشن )،امجد خان (بیچلرز آف الیکٹرونکس انجینئرنگ)، بینا جاوید(بیچلرز آف سا ئنس ان ٹیلی کمیونیکیشن) ، نسرین ابراہیم(ماسٹر ان ڈیزائن مارکیٹنگ اینڈ مرچنڈائزنگ)،ارسلان نجمی (ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن)، بسمہ حسن(ماسٹر آف سائنس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن)،جویریہ جاوید(ماسٹر آف سائنس اینڈ ایڈورٹائزنگ)روبینہ(ماسٹر آف فلاسفی ان ایجوکیشن) شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :