حطار ، دو مختلف حادثات کے دوران جواں سالہ لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق

بدھ 28 جنوری 2015 22:52

حطار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)حطار میں دو مختلف حادثات کے دوران جواں سالہ لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق محلہ ناڑی حطار کے رہائشی میر افضل مرحوم کی جواں سالہ بیٹی مسماة گل ناز اپنے بھائی کے ہمراہ مشین پر جانوروں کا چارہ کاٹ رہی تھی کہ اچانک کچے بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی جس سے لڑکی مکان کے نیچے دب گئی مکان گرنے کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی ایک بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی تاہم جب دوشیزہ کو مکان کے ملبے سے نکالا گیا تو وہ جاں بحق ہوچکی تھی حادثہ میں دوشیزہ کا بھائی معجزانہ طورپر بچ گیا دوسرے واقعہ میں 45سالہ حبیب خان نامی سکنہ پشاورنامی شخص جو کہ ٹرک ڈرائیوربتایا جاتا ہے صبح سویرے قرشی چوک مسجد میں نماز فجر ادا کرنے کے بعد روڈ کراس کررہا تھا کہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی جس وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ٹکر مارنے والی نامعلوم گاڑی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی تاہم بعد حطار پولیس نے ٹرک ڈرائیور کی نعش شناخت اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ورثاء کسی بھی طرح کی قانونی کاروائی کرنے کی معذرت کرلی ہے