بہاولپور ، سپورٹس کمیٹی اور ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نیشنل ٹیبل ٹینس چمپئن شب

بدھ 28 جنوری 2015 22:52

بہاولپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی اور ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام51 ویں نیشنل ٹیبل ٹینس چمپئن شب ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپورمیں جاری ہے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان واپڈا پہلے جبکہ حبیب بینک دوسرے نمبر پر ہیں چمپئن شپ کافائنل آج کھیلاجائیگا مینز فائنل میں پاکستان واپڈاکے کھلاڑی عاصم قریشی اور محمدفیصل آمنے سامنے ہونگے جبکہ ویمن فائنل میں واپڈاکی غزالہ روحی اور حبیب بینک کی غالیہ کے درمیان فائنل مقابلہ ہوگا ٹورنامنٹ کے آرگنائزر اور پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر شاہداختربلوچ نے بتایاکہ اس چمپئن شپ میں پاکستان آرمی، واپڈا، ریلوے، حبیب بینک، ایچ ای سی، اوجی ڈی سی، این ایچ اے، کروما ٹیکسٹائل، گولڈ بریج، اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخواہ، سندھ اور بلوچستان سمیت19 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں اور150 کھلاڑیوں نے اس میں حصہ لیا چمپئن شپ کافائنل آج کھیلاجائیگا اس چمپئن شپ کے دوران خالدمحمود اور محمدسلیم نے ریفری کے فرائض سرانجام دیئے انہوں نے کہاکہ چمپئن شپ کاانعقاد کامیابی سے کرایاگیاہے اور اس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کابھرپورتعاون شامل رہا۔

متعلقہ عنوان :