جماعت اسلامی کا بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گئی، انوار الاسلام

بدھ 28 جنوری 2015 22:56

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) جماعت اسلامی ضلع نو شہرہ کے امیر حاجی انوار الاسلام نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گئی۔عوام کے حقوق غصب کرنے والوں کا احتساب کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔عوام مہنگائی ،لوڈشینڈنگ اور کرپشن سے عاجز آچکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی دفتر میں ضلعی ذمہ داران کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔

جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ کے حاجی انوار الاسلام نیکہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پورحصہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کا حق ان کی گھر کی دہلیز پر پہنچانے کے لئے کمٹیاں قائم کر دی ہے۔ جس کے لئے ہر یونین کونسل کے ذمہ داران کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ ضلعی ذمہ داران کے اجلاس میں قیم ضلع دوست محمد ، نائب امیر ضلع عنایت الرحمن، نائب امیر ضلع رافت اللہ ، نائب امیر ضلع مولانا سمیع الرحمن ، سیکرٹری اطلاعات میاں یاسر اعجاز کاکاخیل اور ناظم دفترو انچارج سوشل میڈیا ساجد خٹک نے شرکت کی۔ اجلاس میں 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر اور 6 فروری جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا ضلع نوشہرہ کے اہم دورے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔