نوشہرہ ، ملک دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن جاری ،

مختلف علاقوں سے گرفتار22افغان باشند ے عدالت میں پیش ، جرمانے کی سزا

بدھ 28 جنوری 2015 22:56

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)نوشہرہ پولیس اور حساس اداروں نے جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران مختلف کاروائیوں میں غیر قانونی طور پر مقیم۲۲افغان باشندوں کو عدالت سول جج / جوڈیشل مجریٹ نوشہرہ سید حامد قاسم کے روبرو پیش کیا ۔عدالت نے غیر قانونی طور پر رہائش اختیار کرنے کا جرم ثابت ہونے پر غیر قانونی طور پر مقیم۲۲افغان باشندوں ایک ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سناتے ہوئے ملک بدر کرنے کا حکم دیا۔

عدالتی حکم پر نوشہرہ پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم۲۲افغان باشندوں کو طورخم کے مقام پر پاک افغام باڈر پر افغان احکام کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ پولیس اور حساس اداروں نے جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران آکوڑہ خٹک،آضاخیل،مرہٹی اور پبی تاروجبہ کے مقام پر غیر قانونی طور پر مقیم۲۲افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق کنڈہار ،سپینگ بوزک،اور جلال آباد سے ہیں۔پولیس اور احسا س اداروں نے گرفتار ملزمان سے تفتیش مکمل کرنے کے بعد بدھ کے روز تما گرفتار ملزمان کو جوڈیشل لاک آپ نوشہرہ سے بعدالت جناب سید حامد قاسم کی عدالت میں پیش کیا جہاں پر عدالت نے غیر قانونی طور پر رہائش اختیار کرنے کا جرم ثابت ہونے پر غیر قانونی طور پر مقیم۲۲افغان باشندوں ایک ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سناتے ہوئے ملک بدر کرنے کا حکم دیا۔عدالتی حکم پر نوشہرہ پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم۲۲افغان باشندوں کو طورخم کے مقام پر پاک افغام باڈر پر افغان احکام کے حوالے کردیا۔