اسرائیلی فوجی قافلے پر حملے کے نتیجے میں 15 فوجی ہلاک ،متعدد زخمی ، ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ
حملے میں اسرائیلی فوجی قافلے میں شامل 9 گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ،حزب اللہ نے ذمہ داری قبول کرلی ، اسرائیل نے سرحد کے قریب جنگی ٹینکوں کو تعینات کر دیا ، دھواں فضاؤں میں بلند ہونا دیکھا گیا ، میڈیا رپورٹ حملے کا جواب طاقت سے دینگے، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ، اسرائیل کی جانب سے داغے گئے 35 گولے جنوبی لبنان میں سرحد کے قریب زرعی زمینوں پر گرے ،امریکی میڈیا ، لڑائی میں اقوام متحدہ کا امن فوجی بھی ماراگیا ،دونوں فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں اقوام متحدہ کی اپیل
بدھ 28 جنوری 2015 23:16
بیروت/نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی فوجی قافلے پر حملے کے نتیجے میں 15فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی سرحدی علاقے شیبا فارمز میں فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 15 فوجی ہلاک ہوگئے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے اسرائیلی فوجی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل پیٹر لرنر نے کہا کہ حملے میں جان نقصان ہوا ہے تاہم انہوں نے اس کی وضاحت نہیں کی۔
لبنان کی مزاحمت کار جماعت حزب اللہ نے اپنے ٹی وی چینل المنار پر ویڈیو پیغام میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں اسرائیلی فوجی قافلے میں شامل 9 گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیابیان میں کہا گیا حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کی نو گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس میں بڑی تعداد میں فوجیوں کی ہلاکت ہوئی اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ فوجیوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی یا نہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
چین، 41 ویں وائی فانگ بین الاقوامی پتنگ میلے کا آغاز، آسمان رنگین پتنگوں سے بھر گیا
-
ایلون مسک نے بھارت کا دورہ ملتوی کردیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارش کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر4 ہوگئی
-
اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف بھرپور مظاہرے
-
سابق امریکی صدرٹرمپ کے خلاف کیس وِچ ہنٹ قرار
-
مشرق وسطی میں انتقام کے چکر کو روکنے کا وقت آگیا ہے ، اقوام متحدہ
-
اصفہان کی سیٹلائٹ تصاویر سے نقصان واضح نہیں، امریکی میڈیا
-
پانڈا ڈپلومیسی، چین 2 پانڈا امریکا بھیجے گا
-
امریکہ رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کر سکتا، بلنکن
-
روس کا سپرسونک بمبار طیارہ گر کر تباہ
-
ٹرمپ کیخلاف عدالتی کارروائی، ایک شخص کی عدالت کے باہر خود سوزی
-
وائٹ ہائوس کا ایران پر اسرائیلی حملے پر تبصرے سے گریز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.