یاسین کاکڑ کی میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں پر کامیاب امیدواروں کو مبارک باد

بدھ 28 جنوری 2015 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر ملک محمد یاسین کاکڑ نے اتحادی جماعتوں کے میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے ”آن لائن “سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے نامزد امیدوار ڈاکٹر کلیم اللہ میئر اور یونس بلوچ ڈپٹی میئر کے عہدے پر کامیاب ہوئے ہیں یہ مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہونے میں سب سے زیادہ عمل دخل پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر چیف آف جھالاوان سینئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ خان زہری کی کاوشیں اور پارٹی کی مرکزی قیادت کے فیصلے کی بدولت ممکن ہوا ہے اس لئے پارٹی کے صوبائی صدر اس مرحلے کی پرامن اور خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچنے پر مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے اس میں اپنا موثر کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ جو کہ ماضی میں لٹل پیرس کہلاتا تھا اب بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل مکمل ہوچکے ہیں اور کامیاب ہونے والے امیدواروں پر بہت سی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ انہیں خوش اسلوبی سے پورا کرتے ہوئے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور شہر کو ایک بار پھر امن کا گہوارہ بنانے کے ساتھ ساتھ ماضی کا لٹل پیرس بنائیں گے اور لوگوں کے دیرینہ مسائل حل ہونگے صفائی کی صورتحال ہو یا بدامنی اس میں بہتری پیدا کرنے میں اپنی صلاحیتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سابقہ تجربے کی بنیاد پر عوام کی خدمت کریں گے اور اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونے کے بعد عوام کے مسائل بھی کم ہونگے ۔