قوم پرست جماعت کا انتخابات سے راہ فراراختیار کرناجمہوریت دشمن عمل ہے،شیخ جعفر

بدھ 28 جنوری 2015 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر و صو بائی وزیر ریونیو ایکسائز اور ٹرانسپورٹ شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ ژوب میں جمہوریت کی چمپئن قوم پرست جماعت کی جانب سے ڈسٹرکٹ کونسل ژوب کے انتخابات سے راہ فراراختیار کرکے الیکشن ملتوی کرنے کیلئے جواز پیدا کرناسخت افسوسناک اور جمہوریت دشمن عمل ہے دراصل قوم پرست جماعت کو ڈسٹرکٹ کونسل ژوب میں چےئرمین کے الیکشن میں اپنی عبرتناک شکست واضح طور پر نظر آرہی تھی اسی لئے وہ بھاگ گئے انہوں نے کہاکہ اسے عمل کی جمہوریت کی چمپئن سے توقع کبھی نہ تھی انتخابات میں ہار جیت ہوتی رہتی ہیں لیکن میں نے زندگی میں پہلی بار ایک سیاہ جمہوری باپ دیکھا کہ قوم پرست جماعت اور اس کے اتحادی ارکان نے حلف تو لے لیا لیکن جب حاضری رجسٹر میں حاضری لگوانے کی نوبت آئی تو وہ فورم سے فرار ہو گئے اور یہی نہیں بلکہ کچھ اور اضلاع میں بھی انہوں نے یہ عمل دوہرایا ہے جس کی وجہ سے ضلع کونسل کے الیکشن ملتوی ہونے پڑے اور میں یہ بھی کہتا ہوں کہ یہ بھی ایک غلط عمل تھا کہ الیکشن ملتوی کروائے گئے جعفرمندوخیل نے کہاکہ ژوب میں آج ضلع کونسل میں مسلم لیگ(ق) اور جے یو آئی(ف) کے شاندار کامیابی منتظر تھی جبکہ قوم پرست جماعت کی بری طرح سے شکست ان کامقتدر تھا کیونکہ 35میں سے کل 11ممبران کی حمایت ان کو حاصل تھی اور انہوں نے یہ بہانہ بنایا مگر ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ عبرتناک شکست سے کب تک اپنے آپ کو بچائینگے انہوں نے کہاکہ آج ژوب میں جمہوریت کی روح کو دفن کیاگیا اور یہ ثابت ہوا کہ قوم پرست جماعت نہ تو قوم کی غم خوار ہے اور نہ ہی وہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی چاہتی ہیں ان کے اپنے مخصو ص مفادات ہے جن کیلئے عوام کو خوشنما نعروں سے ہمیشہ ورغلایاگیا ہے لیکن عوام ہر محاذ پر ژوب میں ان کے ژوب دشمن عزائم کو خاک میں ملائینگے اور ہم نے قسم کھائی ہے کہ ژوب کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی جان بھی نچاور کردینگے آج انہوں نے جو کچھ کیا وہ ایک سیاہ باپ ہے جس کا واضح مقصد شکست کو تسلیم نہیں کرنا اور ژوب میں ترقی کا راستہ روکنا ہے مگر یہ صرف خواب ہی دیکھ سکتے ہیں حقیقت میں ایسا کبھی نہیں ہوگا۔