بلدیاتی انتخابات کا چوتھا مرحلہ مکمل،

غیرحتمی نتائج کے مطابق پی پی پی اور جے یو آئی (ف) کے مشترکہ امیدوار چےئرمین اور وائس چےئرمین منتخب

بدھ 28 جنوری 2015 23:21

بارکھان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) بلدیاتی انتخابات کے چوتھا مرحلہ مکمل غیرحتمی نتائج کے مطابق پی پی پی اور جے یو آئی (ف) کے مشترکہ امیدوار سردارامیرمحمد کھیتران چےئرمین اور وائس چےئرمین میرہان کھیتران دو ووٹ سے کامیاب جبکہ نیشنل پارٹی کے امیدوار میر عبدالکریم اور غلام رسول حسنی کو شکست ضلع کو نسل بارکھان کا ایک اجلاس منعقد ہوا ڈسٹرکٹ رٹرننگ آفیسر سہیل انورہاشمی نے ڈسٹرکٹ کونسل ممبران سے حلف لیا اور باقائدہ ضلع چےئرمین اور وائس چےئرمین کیلئے انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی جس میں ضلع کونسل کے 18ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ضلعی چےئرمین سردار امیرمحمدکھیتران جن کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ہیں اور ان کے ساتھ وائس چےئرمین میرہان کھیتران جنکوجے یو آئی (ف)کی حمایت حاصل تھی کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مقابلہ میں نیشنل پارٹی کے امیدوار میرعبدالکریم کھیتران جن کو اتحادی پینل کی حمایت تھی دو ووٹوں سے ہار گئے ہیں اس موقع پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے اسی طرح میونسپل کمیٹی بارکھان سے جے یوآئی کے بلامقابلہ امیدوارسردار عبدال اسلام شاہ چےئرمین ، خیرمحمد وائس چےئرمین منتخب یونین کونسل وٹاکڑی سے ملک سیدمحمدچےئرمین، حاجی گلداد وائس چےئرمین یونین کونسل رڑکن سے محمداقبال چےئرمین، محمدعمران وائس چےئرمین یونین کونسل اوچڑی سے وڈیرہ صاحب جان چےئرمین، عبدالرحیم وائس چےئرمین‘یونین کونسل تومنی سے عبدالستار چےئرمین،عبداللہ وائس چےئرمین۔

(جاری ہے)

یونین کونسل عیشانی سے غلام فرید چےئرمین،شیرجان وائس چےئرمین بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں جبکہ یونین کونسل ناہڑ کوٹ سے جعفرخان چےئرمین ، سیدنصیر شاہ وائس چےئرمین۔یونین کونسل صدر سے حلیم چےئرمین ، رحیم بخش وائس چےئرمین۔یونین کونسل چوہڑکوٹ سے ظہوراحمد چےئرمین ، جان محمدوائس چےئرمین یونین کونسل رکھنی سے لعل محمد چےئرمین محمدجمیل وائس چےئرمین یونین کونسل چھپر سے عصمت اللہ چےئرمین ،محمدابراھیم وائس چےئرمین یونین کونسل تکھڑا سے جان محمد چےئرمین،صورت خان وائس چےئرمین یونین کونسل بغاؤ سے نیازمحمدچےئرمین ،نادرخان وائس چےئرمین منتخب ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :