امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا اوکاڑہ بائی پاس آمد پر شاندار استقبال،ہزاروں افراد کے پرجوش نعرے، خوش آمدید کہا
بدھ 28 جنوری 2015 23:21
اوکاڑہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا اوکاڑہ بائی پاس آمد پر شاندار استقبال ۔ہزاروں افراد نے امیر جما عت کو پر جوش نعروں سے خوش آمدید کہا ،جماعت کے کارکن ان کی آمد سے گھنٹوں پہلے ہی استقبالیہ کیمپ پر جمع ہو گئے ،نعرے بازی کا سلسلہ جاری رہا امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی آمد پر کارکنان اور مقامی قیادت نے ان کا بھر پور استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ،فلک شگاف نعروں نے ماحول جذباتی کر دیا ۔
کارکنان کا جذبہ دیدنی تھا ۔اس موقع پر ڈاکٹرلیاقت علی کوثر امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑا ،سٹی امیر جماعت اسلامی رضوان احمد ،شباب ملی ضلع اوکاڑا کے صدر چوہدری رب نواز ثاقب مسریرا کھرل ،تحصیل صدر اوکاڑا راؤ شبیر احمد نے صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ، انہوں کہا کہ جماعت اسلامی کا پیغام گھر گھر پہنچ چکا ہے ۔(جاری ہے)
منزل اب دور نہیں ہم دین اسلام کی سربلندی کیلئے کو شاں رہیں گے اوکاڑا کی عوام مبارک باد کے مستحق ہیں کیونکہ آج بھر پور سیاسی شعور کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا ،اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں اسلامی انقلاب کی داعی ہے ہمارے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام میں ہی پوشیدہ ہے ،عام آدمی کے حالات بدلنے کیلئے ہمیں اپنا طرز زند گی بدلنا ہو گا ،پہلے میں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہو گا اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اسکے سامنے کفر کے تمام نظام نا تمام ہیں آج وقت ہے ہم امیر جماعت اسلامی کی قیادت میں بہتر فیصلے کر کے اپنے مسائل کا حل نکال سکتے ہیں کیونکہ جب تک صالح قیادت نہیں آئے گی ہم مسائل اور پستی کا شکار رہیں گے ۔
انہوں نے کہا جماعت اسلامی کے کارکنان اور اس کے حامیوں کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے امیر جماعت اسلامی کا شاندار استقبال کیا اور ہماری حوصلہ افزائی کی ،استقبال سے ثابت ہوا کہ اب عام آدمی کی امیدیں جماعت اسلامی سے وابستہ ہیں اور ہماری قیادت ہی ان امیدوں کو پورا کرنے کی اہلیت رکھتی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.