کوئٹہ،نیشنل پارٹی کا بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں بھرپورکامیابی پرپارٹی کارکنوں کوزبردست خراج تحسین اورمبارکباد

بدھ 28 جنوری 2015 23:27

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں بھرپورکامیابی پرپارٹی کارکنوں کوزبردست خراج تحسین اورمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات کے آخری میں پارٹی نے مکران ڈویژن کوکلین سویپ جبکہ بلوچستان بھرمیں بھرپورکامیابی حاصل کی ہے پارٹی ترجمان کے مطابق گوادرمیں نیشنل پارٹی کے بابوگلاب بلوچ ،تربت میں فداحسین دشتی،پنجگورمیں عبدالمالک صالح بلوچ،واشک میں میرعبدالخالق محمدحسنی،ضلعی چےئرمین جبکہ خضدارمیں نیشنل پارٹی کے رحیم کرد مہرمیٹروپولٹین اورحمیدایڈووکیٹ وائس چےئرمین ضلع کونسل خضدارمنتخب ہوگئے پارٹی کے مرکزی نائب صدربرائے بلوچستان رجب علی رند میونسپل کمیٹی حب کے بلامقابلہ چےئرمین منتخب ہوگئئے ہیں نال کے ٹاؤن کمیٹی سمیت تمام یونین کونسلز کونیشنل پارٹی نے کلین سوئیپ کرلیاہے میونسپل کمیٹی تسپ پنجگورکیلئے نیشنل پارٹی پھلین بلوچ چےئرمین منتخب ہوگئے ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی چتکان /خدابادان کیلئے نیشنل پارٹی کے فرہاد شعیب چےئرمین جبکہ شعیب احمدوائس چےئرمین منتخب ہوگئے ہیں جبکہ پنجگورکے گیارہ یونین کونسلرزکوپارٹی کے کلین سوئیپ کرلیاخالق آباد منگچرکے 8کونسلز سمیت میونسپل کمیٹی خالق آبادمنگچرکے چےئرمین اوروائس چےئرمن نیشنل پارٹی کے عہدوں پرامیدواربلامقابلہ منتخب ہوگئے مستونگ میں ضلع کونسل اورمیونسپل کمیٹی کے انتخابات دوتہائی اکثریت کوروم پورانہ ہونے کے باعث منعقد ہوسکی تاہم ضلع بھرکے یونین کونسلز میں نیشنل پارٹی کے امیدواربھاری اکثریت کے ساتھ چےئرمین اوروائس چےئرمین منتخب ہوگئے ہیں نیشنل پارٹی اس بھرپورکامیابی کومخلص اورجدوجہد کے جذبے سے سرشارکارکنوں کے سرگردانتے ہوئے انہیں بھرپورمبارکباد پیش کرتی ہیں اوراس موقع پرپارٹی اس امرکااعلادہ کرتی ہیں کہ نیشنل پارٹی ہرسطح پراپنے عوام کے اعتماد کوتھیسن نہیں پہنچائے گی اورکرپشن سے پاک خوشحال اورجمہوری معاشرے کے قیام کیلئے بھرپورجدوجہد جاری رکھیں گی۔