میونسپل کمیٹی ژوب اور ڈسٹرکٹ کونسل شیرانی میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے امیدوار کامیاب

بدھ 28 جنوری 2015 23:28

ژوب ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) ژوب اور شیرانی میں بلدیاتی اداروں کے چیر مین اور وائس چیرمین کے انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل مکمل میونسپل کمیٹی ژوب اور ڈسٹرکٹ کونسل شیرانی میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے امیدوار کامیاب جبکہ ڈسٹرکٹ کونسل ژ وب کے انتخابات کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان بھر کی طرح ژوب و شیرانی میں بھی بلدیاتی اداروں کے چیرمین اور وائس چیرمین کے انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل پر امن طور پر مکمل ہوگیا پولنگ سے قبل منتخب کونسلروں نے حلف لیا جس کے بعد کونسلروں نے رائے حق دہی کا استعمال کیامیونسپل کمیٹی ژوب کیلئے پشتونخوا میپ کے عبدالسیلم مندوخیل چیرمین اور حاجی نصیب خان وائس چیرمین منتخب ہو گئے ڈسٹرکٹ کونسل شیرانی میں بھی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمدسلطان شیرانی چیرمین اور نواب خان شیرانی وائس چیرمین منتخب ہو گئے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی (ف) کے احمد خان میونسپل کمیٹی شیرانی کے چیرمین اورجمعہ رحیم وائس چیرمین منتخب ہو گئے جبکہ ڈسٹرکٹ کونسل ژوب کے انتخابات کورم پورا نہ ہونے پر ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی گئی ڈسٹرکٹ کونسل ژوب کے تمام کونسلروں نے حلف اٹھایا تاہم بعد میں جے یو آئی نظریاتی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کونسلروں نے ووٹ کاسٹ نہیں کئے اور چلے گئے ڈسٹرکٹ کونسل ژوب کے ریٹرننگ افیسر محمد علی اعجاز کے مطابق پولنگ میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح کم ہونے کی وجہ سے کورم پورا نہیں ہوتا اس لئے ڈسٹرکٹ کونسل ژوب پر ایک ہفتے کے اندر دوبارہ پولنگ ہو گی پولنگ کا سلسلہ پرامن طور پر مکمل ہوا کسی بھی پولنگ اسٹیشن میں کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا۔